جنوبی کوریا کا مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا، طیارے نے خراب موسم میں لینڈنگ کی تھی۔ حکام کے مطابق جہاز میں سوار تمام 173 مسافر محفوظ رہے۔
فلپائن کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میکٹین جزیرے کے ایئرپورٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے کیونکہ کورین طیارہ رن وے سے اتر کر قریب موجود گھاس میں پھنس گیا تھا۔ حادثے میں طیارے کے آگے کا نچلا حصہ تباہ ہوگیا ہے۔
کورین ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ ایئربس 330 نے دو بار لینڈنگ کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، تیسری بار لینڈنگ میں طیارہ رن وے سے ہی اتر گیا۔
حادثے کی وجہ سے جزیرے پر آنے والی چار پروازوں کو منیلا کی طرف روانہ کیا گیا۔
Comments are closed.