جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

جنوبی کوریا نے روس کے بحری جہاز کو اسلحہ اور ہتھیار فراہم کیے، امریکی سفیر

جنوبی افریقا میں تعینات امریکی سفیر نے الزام لگایا ہے کہ جنوبی کوریا کی حکومت نے روس کے بحری جہاز کو اسلحہ اور ہتھیار فراہم کیے۔

سفیر روبن برائٹی نے کہا کہ پچھلے سال 6 سے 8 دسمبر کے درمیان ایک بحری جہاز کیپ ٹاؤن کی سائمن ٹاؤن نیول بیس پر لنگرانداز ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ روس واپس جانے والے اس بحری جہاز پر ہتھیار اور اسلحہ لادا گیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ جو غیرمنصفانہ نتائج دے، تعمیری سفارت کاری نہیں

امریکی سفیر نے کہا کہ روسیوں کو مسلح کرنا انتہائی سنجیدہ بات ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جنوبی افریقا اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی پر عمل درآمد کرے۔

سفیر کے دعوے کے جواب میں جنوبی افریقا کی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ امریکی سفیر سے اس بارے میں احتجاج کیا جائے گا۔

عہدیدار نے کہا کہ جنوبی افریقا کے وزیر خارجہ نالیدی پندور امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بھی اس بارے میں بات کریں گے۔

جنوبی افریقا کے صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں امریکی سفیر کے بیان کو مایوس کن قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ان الزامات کو ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں فراہم کیے گئے۔

صدارتی بیان میں کہا گیا کہ حکومت اس معاملے پر ایک خودمختار انکوائری تشکیل دے رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.