جنوبی کوریا نے افشا ہونے والی امریکی خفیہ دستاویزات کو جعلی قرار دے دیا۔
جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ دستاویزات میں جنوبی کوریا سے متعلق معلومات غلط ہیں۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی خفیہ دستاویزات میں جنوبی کوریائی اعلیٰ حکام سے متعلق معلومات غلط اور تبدیل شدہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے جنوبی کوریا کی جاسوسی کرنے کے شبہات بالکل غلط ہیں، امریکا سے اتحاد کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی کوشش قومی مفاد سے سمجھوتے کے مترادف ہوگی۔
افشا ہونے والی امریکی خفیہ دستاویزات میں امریکا کے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے جنوبی کوریا پر دباؤ ڈالنے کے متعلق امریکی، جنوبی کوریائی حکام کی اندرونی بات چیت کی تفصیلات موجود ہیں۔
ان دستاویزات میں امریکا کے جنوبی کوریا کی جاسوسی کرنے کے شبہات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
Comments are closed.