جنوبی کوریا میں خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 2 نومولود بچوں کو قتل کر کے لاشیں کئی سال تک فریزر میں رکھ دیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ خاتون نے اپنے 2 نومولود بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے مالی پریشانی کے باعث ایسا کیا کیونکہ دیگر 3 بچوں کی پرورش میں مشکلات کا سامنا تھا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون کے دیگر بچوں کی عمر 8، 10 اور 12 سال ہے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے 2018ء میں اپنی چوتھی بیٹی اور 2019ء میں اپنے پانچویں بیٹے کو قتل کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں بچوں کا پیدائش کے بعد ریکارڈ نہ ہونے پر پولیس نے خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا تھا جہاں اس نے واردات سے متعلق اعتراف کیا۔
Comments are closed.