پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملتان میں جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
پارٹی اعلامیے میں کہا گیا کہ مظفر گڑھ سے ہارون احمد سلطان بخاری پی پی میں شامل ہوئے، وہاڑی سے چوہدری اصغر جٹ،خانیوال سے جمیل شاہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق مظفر گڑھ سے فیض احمد، بہاولنگر سے رانا انتظار احمد پی پی میں شامل ہوئے ہیں۔
آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارک باد دی۔
Comments are closed.