پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے۔
آصف زرداری سے پیپلز پارٹی بہاولنگر پی پی 238 سےٹکٹ ہولڈر ابرار الرحمٰن کھوکھر نے ملاقات کی، جس میں پارٹی امور اور الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق صدر نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچائیں، الیکشن جیت کر بہاولنگر کے عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کریں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ خوشحالی اور نوجوانوں کو روزگار دیا۔
Comments are closed.