سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی اچھا پرفارم کرے گی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اپنا منشور ہے، ہم الیکشن میں اپنا پروگرام لے کر جائیں گے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میثاق جمہوریت کو دیکھتے ہوئے 18ویں ترمیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم میں نے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنے دور میں صدر کے تمام اختیارات پارلیمنٹ کے سپرد کر دیے تھے۔
Comments are closed.