پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو خود مختار بنانے کے لیے رولز آف بزنس کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی سمیت سب کا مشورہ سنتے ہیں اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور عملہ تعینات کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیکریٹریٹ تین ڈویژن اور گیارہ اضلاع پر مشتمل ہوگا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔
Comments are closed.