بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گرم موسم کی پیش گوئی سے متعلق ماہرین صحت نے شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اپریل میں گرمی کے نئے ریکارڈ قائم ہونے لگے، شہر گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے

گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.