راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ہتھیار اور بارود برآمد کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپپ مارا گیا، سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔
آئی ای پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے والا سامان بھی برآمد ہوا، ہتھیاروں میں سب مشین گنز، آر پی جی سیون اور مختلف بور کے شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 28 ستمبر کو پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 اہم کمانڈروں سمیت 10 دہشت گردہلاک کر دیے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آپریشن میں ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔
ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے اور جنوبی وزیرستان میں بڑی وارداتیں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پر عزم ہے۔
Comments are closed.