ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک، 2 فوجی شہید

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس میں 8 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دو فوجی بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں دو فوجی بھی شہید ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.