آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔ جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں سپاہی انیس الرحمان، عزیز، لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر شامل ہیں جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.