جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشت گرد برقع پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد اللّٰہ نور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد برقع پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، کارروائی میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔
Comments are closed.