سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
Comments are closed.