بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

جنوبی وزیرستان: خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے شن وارسک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حامد رسول شہید جبکہ دو افسران سمیت چار سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

مارے جانے والوں میں دہشتگردوں کا کمانڈر جان محمد عرف چراغ بھی شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.