ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

جنوبی وزیرستان، ٹارگٹ کلنگ اور بے امنی کے خلاف دھرنا جاری

جنوبی وزیرستان کے رستم بازار وانا میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بے امنی کے خلاف دھرنا جاری ہے۔

دھرنے میں پیپلز پارٹی، اے این پی، جماعت اسلامی، پی ٹی ایم اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا، فورسز نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

مظاہرین نے علاقے میں قیامِ امن تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر امن قائم نہ ہوا تو وانا۔ انگور اڈہ شاہراہ سمیت اہم شاہراہیں بند کردیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.