عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جمہوریت اور جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کے عنوان سے سیشن ہوا، جس میں سری لنکن، بھارتی اور نیپالی مندوب نے خطاب کیا۔
لاہور میں ہونے والی کانفرنس میں سری لنکن مندوب ڈاکٹر پیکیا سوتھی نے خطاب کیا اور کہا کہ کرپشن ایک کینسر ہے، احتساب اور جوابدہی اب ایجنڈا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں جمہوریت میں اقلیتوں کو خطرہ ہے، اکثریت اپنی مرضی مسلط کرتی ہے۔
بھارتی مندوب ریٹا منچنڈا نے کہا کہ اداروں کو اپنے شہریوں کی توہین نہیں کرنی چاہیے، ہمسایوں کے ساتھ تعمیری تعلقات ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت پر بڑا ہونے کی وجہ سے زیادہ ذمے داریاں ہیں، نئی دہلی نے کولمبو کی مدد کی۔
ریٹا منچنڈا نے مزید کہا کہ یو کرین میں اقوام متحدہ کہاں نظر آیا؟ ریاستیں قریب آئیں اور عوام خود قریب آجائیں گے۔
نیپالی مندوب سیشل راج نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر پورے جنوبی ایشیا کی رہنما تھیں، بھارت ہمیں کالونی کے طور پر ٹریٹ کرتا ہے۔
Comments are closed.