اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کا فروغ سب کے مشترکہ مفاد میں ہے،قریبی تعلقات حکومت کا بنیادی مقصد ہے،مربوط خارجہ پالیسی چاہتے ہیں جو عمران خان کے دورحکومت میں متاثر ہوئی۔
جمعہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکا سربراہ اجلاس میں توانائی، تجارت اور علاقائی رابطوں پر پاکستان کا فوکس رہا،گزشہ ماہ ایس سی او اجلاس میں بھی اقتصادی و تجارتی روابط پر بات چیت ہوئی۔
ان کا کہناتھاکہ جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کا فروغ سب کے مشترکہ مفاد میں ہے،وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم مربوط خارجہ پالیسی چاہتے ہیں جو عمران خان کے دورحکومت میں متاثر ہوئی،عالمی رہنمائوں کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کو کاروبار دوست ممالک کے طور پر پیش کررہا ہوں۔
Comments are closed.