جنگلی حیات کے حوالے سے کام کرنے والے ایک فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ کسی مچھر کے بارے میں اگر چند لفظوں میں اس کی ہیت بیان کرنا ہو تو اسے کسی طور پر بھی خوبصورت نہیں کہا جاسکتا۔
تاہم یہاں ایک قابل ذکر استثنیٰ Sabethes cyaneus کو حاصل ہے، یہ ٹراپیکل علاقے میں پایا جانے والا مچھر ہے اور اسے یقیناً آنکھوں کو بھا جانے والا کہا جاسکتا ہے۔
یہ مچھر وسطی اور جنوبی امریکا کے ٹراپیکل جنگلات میں پایا جاتا ہے۔ انوکھی قسم کے اس مچھر کی اس نسل کی سب سے قابل ذکر چیز اس کی ست رنگی ہے، جس میں نیلی رنگت کے پر اور لمبی ٹانگوں جیسے پیڈل کچھ عجب ہی انداز میں اس کی بناوٹ کو ظاہر کرتے ہیں۔
جبکہ پپچھے کی جانب اس کی دو ٹانگیں اس کے جسم کے اوپر کو نکلی ہوتی ہیں۔ اس کی فیڈنگ کا انداز بھی متاثر کن ہے جو اس کی دلکشی کو مزید نمایاں کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کی خوبصورتی کو بیان کرنا کسی استحقاق سے کم نہیں اور اس کی تصویر بنانا تو اس لیے بھی بہت مشکل کام ہے کہ یہ اپنے فوری بِدکنے اور اڑ جانے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
Comments are closed.