جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم آج پاکستان سے واپس روانہ ہوگی

جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم واپس روانگی کے لیے کراچی کے ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ ہوگئی۔

مہمان ٹیم کے ساتھ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بھی لاہور جانے کے لیے ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ ہوئی۔

جنوبی افریقی ٹیم کراچی سے براستہ دبئی جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی گئی تھی۔

3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پاکستان ویمنز ٹیم نے ندا ڈار کی قیادت میں تین صفر سے جیتی تھی جبکہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے 3 میچوں کی سیریز جنوبی افریقا نے دو ایک سے جیتی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.