ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف جنوبی افریقی کھلاڑی کے آؤٹ پر بال ٹریکنگ میں ہوئی غلطی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بیان سامنے آگیا۔
اس سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھی جم کر مقابلہ کیا تاہم جنوبی افریقی ٹیم نے میچ ایک وکٹ سے اپنے نام کرلیا۔
میچ میں ٹیلی ویژن پر دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب 19ویں اوور میں اسامہ میر کی گیند پر وین ڈر ڈوسن ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جس پر ڈوسن نے آن فیلڈ امپائر کے فیصلے کو ریویو کروانے کا فیصلہ کیا۔
تھرڈ امپائر بال چیکنگ کر ہی رہا تھا کہ اس دوران ٹیلی ویژن پر بال ٹریکنگ دکھادی گئی جس میں ڈوسن کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا تاہم اگلے ہی لمحے وہ غائب ہوئی دوبارہ سے بال ٹریکنگ کے دوران ڈوسن آؤٹ قرار دیے گئے۔
ٹیکنالوجی سے متعلق سوال اٹھنے لگے تو آئی سی سی نے بھی اس کا جواب دیتے ہوئے اسے غلطی قرار دیا۔
ترجمان آئی سی سی کا کہنا تھا کہ "پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران رسی ون ڈر ڈوسن کے ریویو پر غلطی سے نامکمل گرافکس دکھا دی گئی تھیں، تاہم مکمل گرافکس درست ڈیٹیلز کے ساتھ دکھائی گئیں۔”
Comments are closed.