جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

جنوبی افریقہ کو جارحانہ آغاز کے بعد دہرا نقصان لیکن مارکرم کریز پر موجود

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی: حیدر علی بھی آؤٹ، پاکستان کی بڑے ٹوٹل تک پہنچنے کی امیدیں ماند پڑنے لگیں

پاکستان

،تصویر کا ذریعہPCB

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کا سیریز کا دوسرا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل پاکستان نے 19 اوورز کے اختتام پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت کریز پر شاہین آفریدی اور عثمان قادر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے پچھلے میچ کے بہترین کھلاڑی محمد رضوان نے آج جارج لنڈے کے پہلی ہی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش کی اور مڈ آف پر کھڑے ایڈن مارکرم کے ہاتھوں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے کچھ ہی اوورز کے بعد شرجیل خان بھی لنڈا ہی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے اور اس طرح پاکستان کا پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنانے کا منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا۔

اس کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم کے درمیان 58 رنز کی شراکت تو بنائی لیکن یہ شراکت 49 گیندوں کے عوض بنائی گئی جس سے پاکستان کی بیٹنگ کو درکار مومنٹم نہیں مل سکا۔

محمد حفیظ بھی جارج لنڈا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے اور اگلے آنے والے بلے باز حیدر علی بھی خاطر خواہ رنز بنانے میں ناکام رہے۔ پاکستان کے لوئر مڈل آرڈر نے بھی اس مرتبہ مایوس کیا اور فہیم اشرف، محمد نواز اور حسن علی ایک اچھے سکور تک پہنچانے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے آج اوپنر فخر زمان کو ٹانگ کی الرجی کے باعث آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ شرجیل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ تنازع میں ملوث پائے جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شرجیل خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شرجیل خان چار برس بعد پاکستان کے لیے اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

شرجیل خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 18 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں ہی نے نو، نو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان کی ٹیم: محمد رضوان، بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، عثمان قادر، محمد حسنین۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم: ایڈن مارکرم، یانیمن ملان، ہینرک کلاسن (کپتان)، پائٹ وان بلجوئن، وہان لوبے، جارج لنڈے، اینڈلے فیفلکوایا، سساندا مگالا، بیورون ہینڈرکس، لیذاڈ ولیمز، تبریز شمسی۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.