جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کو 9 رنز سے شکست دے دی۔
بارش سے متاثرہ اس میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔
ان فارم جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے ناقابلِ شکست 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ہینرک کلاسین 74 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بناسکی۔
بھارت کی جانب سے سنچو شرما نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ شریاس ایّر نے 50 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے بھارت کے نام رہی تھی۔
Comments are closed.