پیر 22؍ذیقعد 1444ھ 12؍جون2023ء

جنوبی افریقہ میں زلزلہ، شدت 5.0 ریکارڈ

جنوبی افریقہ کے صوبے گوٹینگ میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر جوہانسبرگ کے نزدیک زیرِ زمین 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

صوبے کے رہائشیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مکانوں کی دیواروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.