اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

پہلی مرتبہ دورۂ پاکستان پر جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے پرواز EK600 سے کراچی پہنچی۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے صدر مملکت کا پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ 

کراچی ایئرپورٹ ٹرمینل ون سے ٹیم کی قیام گاہ تک سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

جنوبی افریقا اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 5 ستمبر کو شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔

دونوں ٹیمیں 8، 11 اور 14 ستمبر کو ون ڈے میچز بھی کھیلیں گی۔

جنوبی افریقی خواتین کرکٹرز 15 ستمبر کو وطن واپس روانہ ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.