جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آج  پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، ساتھ ہی قومی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کو بھی بدلا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے محمد حارث کو فخر زمان کی جگہ ٹیم  میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ میں بیٹنگ آرڈر میں بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے، محمد حارث بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ کے لیے آسکتے ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ سے قبل انجرڈ فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

محمد حارث کو آج ہی پاکستان اسکواڈ میں شامل کیے جانے کی آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے گزشتہ روز سڈنی میں میڈیا سے گفتگو میں تسلیم کیا تھا کہ انجری کا شکار فخر زمان کو کھلا کر رسک لیا گیا تھا جس میں کبھی کامیابی کبھی ناکامی ملتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.