جنوبی افریقا کے سابق صدر زوما کو جیل بھیجنے پر مختلف شہروں میں ہونے والے ہنگاموں میں مرنے والوں کی تعداد 72 ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہنگاموں کے دوران شرپسندوں نے مختلف مارکیٹس میں توڑ پھوڑ کی اور سامان لوٹ لیا۔ کھانے پینے کی اشیا کم پڑنے کے خوف سے شہریوں نے مارکیٹس کا رخ کیا تو وہاں بھگدڑ مچ گئی۔
جوہانسبرگ سمیت کئی شہروں میں پرتشدد مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران مظاہرین نے کئی املاک کو آگ لگادی۔
رپورٹس کے مطابق فسادات سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی ہے جبکہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث سات سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.