جنوبی افریقا میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سینئر حکومتی عہدیدار کی طرف سے استقبال نہ کرنے پر طیارے سے اترنے سے انکار کردیا تھا۔
جنوبی افریقی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو نریندر مودی برکس اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تھے، ان کے استقبال کیلئے ایک وزیر کو واٹرکلوف ایئر بیس بھیجا گیا تھا۔
بھارتی وزیراعظم نے اس کو اپنی ہتک جان کر طیارے سے اترنے سے انکار کردیا کیونکہ پیر کی رات چین کے صدر شی جن پنگ کی آمد پر ان کے جنوبی افریقی ہم منصب سیرل رامافوسا نے ایئرپورٹ آکر استقبال کیا تھا۔
نریندر مودی کے تحفظات کے بعد جنوبی افریقا کے نائب صدر پال مشاٹائل چینی صدر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب چھوڑ کر واٹرکلوف ایئربیس گئے اور بھارتی وزیراعظم کا استقبال کیا۔
بھارت کی وزارت خارجہ نے جنوبی افریقا کی میڈیا رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
دوسری طرف جنوبی افریقا کے محکمہ بین الاقوامی تعلقات کے ترجمان نے میڈیا رپورٹ کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو معلوم ہے کہ اگر صدر دستیاب نہ ہوں تو ہمارے وزرا ہی غیر ملکی سربراہان کا استقبال کرتے ہیں۔
Comments are closed.