free amarillo hookups st louis hookups reddit connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup hookup Middle Island

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنریٹر تو چلنا ہی تھا، حسن علی کی تباہ کُن بولنگ پر شاداب خان کا تبصرہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے فارم میں واپس آنے پر اُن کے دوست اور قومی کرکٹر شاداب خان نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے گزشتہ روز لنکاشائر کی جانب سے گلاسٹر شائر کیخلاف اننگز میں چھ وکٹیں لیں ۔

 حسن علی نے 17 اوورز میں 47رنز دے کر چھ کھلاڑی آؤٹ کئے۔

کامیابی کے بعد حسن علی نے اللہ کا شُکر ادا کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ  شیئر کیا، جس پر شاداب خان نے پہلے ان کی تعریف کی لیکن پھر ٹرولنگ کرنا بھی نہ بھولے۔

پاکستان کے ہر دلعزیز کرکٹ کھلاڑی شاداب خان آج اپنی 23 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اُن کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

شاداب نے حسن علی کے ایک اشتہار کی مختصر ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’جنریٹر تو چلنا ہی تھا، ایسے ہی کامیابی سمیٹتے رہیں۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.