چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی زیر صدارت سروسز چیفس کا اجلاس ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں دفاع اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف اور ایئر چیف نے شرکت کی۔ اس موقع پر فورم کو قومی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے اسٹریٹجک اور روایتی پالیسیوں سے متعلق پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اور دفاعی افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان و اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔
Comments are closed.