متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی کارکردگی سے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ آرمی چیف پاک فوج کے پہلے سپہ سالار ہیں جنہیں بطور مہمانِ خصوصی برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ عالمی سطح پر پاکستان کی ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت تسلیم کروانے میں جنرل باجوہ کی کوششوں کا اعتراف ہے۔
Comments are closed.