چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل اینگس کیمپ بیل سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا 24 تا 28 جولائی آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔
آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاعی، سیکیورٹی مذاکرات میں شرکت کی جبکہ وہ 1.5 ٹریک سیکیورٹی ڈائیلاگ میں بھی شریک ہوں گے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے رائل ملٹری کالج کا بھی دورہ کیا۔
Comments are closed.