ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

جنرل اسپتال لاہور کی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے والی خاتون کیلئے 48 گھنٹے انتہائی اہم

لاہور میں جنرل اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے والی خاتون اب تک وینٹی لیٹر پر ہے اور اس کے لیے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کا دماغ صحیح طور پر کام نہیں کر رہا ہے، خاتون کے ہاں 2 روز قبل قصور میں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قصور میں آپریشن کے بعد خاتون کی طبیعت بگڑ گئی تھی، خاتون کو گزشتہ روز قصور سے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کا دوبارہ آپریشن کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ خاتون نے گزشتہ روز لیبر روم کے واش روم سے چھلانگ لگا دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.