جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے، لاہور پولیس نے جیو فینسنگ کی مدد سے 35 موبائل نمبر ٹریک کرلیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق موبائل نمبر کالز کا ڈیٹا بھی اکٹھا کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل صارفین حملے کے وقت کئی گھنٹے جناح ہاؤس اور دیگر حساس تنصیبات کے پاس رہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ان صارفین کے کوائف اور پتے سمیت تمام تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ان موبائل صارفین کی سیاسی وابستگی پی ٹی آئی سے ہے۔
Comments are closed.