جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

جناح ہاؤس حملہ کیس: روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب


جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی، لاہور پولیس نے ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور کمشنر لاہور سے روپوش رہنماؤں کی جائیدادوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

ڈپٹی انسکپٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن عمران کشور نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اسٹیٹ بینک، کمشنر لاہور کو خط لکھ کر روپوش رہنماؤں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

عمران کشور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ 24 جولائی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، اعظم سواتی کے اشتہار جاری کیے، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر و دیگر کے بھی اشتہار جاری کیے گئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ملزمان کو ایک ماہ میں پیش ہونے کی مہلت دی مگر وہ پیش نہیں ہوئے، ملزمان کی اینٹی ٹیرارزم کورٹ (اے ٹی سی) میں دفعہ 88 کے تحت جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کی ضرورت ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اپنے خط میں کہا کہ ملزمان کی منقولہ، غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات فراہم کی جائیں، ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.