انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
اے ٹی سی لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی اور طیبہ راجا اور روبینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی۔
عدالت نے مقبول احمد اور روہیز جمیل سمیت 6 ملزمان کی درخواست پر مزید دلائل طلب کرلیے۔
عدالت نے شہرام مبارک، قاسم لیاقت، خضر حیات، حسن رضا، شاہد محمود اور نجیب اللّٰہ کی درخواست ضمانت بھی خارج کردی۔
دوسری طرف عمران نذیر، قاسم علی، بلال احمد اور عبدالحفیظ کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔
رپورٹ کے مطابق طیبہ راجا اور دیگر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.