جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو گرفتار کر کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے شناخت پریڈ کی اجازت طلب کی۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے 6 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
دوسری جانب عتیق ریاض کے وکیل کا کہنا تھا کہ عتیق ریاض کو صنم جاوید کیس کی پیروی کرنے کے باعث گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں جیل میں قید ہیں۔
Comments are closed.