لاہورکی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے سمیت دیگر مقدمات میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جناح ہاؤس پر حملے سمیت دیگر مقدمات میں اسد عمر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔
انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور کی ڈیوٹی جج عبہر گل نے سماعت کی۔
عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔
ضمانت کے بعد عدالت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد عمر نے کہا کہ ایک ضمانت کے لیے آیا تھا، پتہ چلا ہے کہ 5 اور مقدمات بھی ہیں۔
Comments are closed.