جمعہ 19؍ذیقعد 1444ھ9؍جون 2023ء

جناح ہاؤس حملہ: شرپسند کی شناخت، شواہد سامنے آگئے

جناح ہاؤس حملے میں ملوث شرپسند کی شناخت اور شواہد سامنے آگئے۔ لاہور کے رہائشی پی ٹی آئی کے متحرک رکن ارضم جنید نے پاک فوج اور اعلیٰ قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ سمیت 13 خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے۔

شرپسندی کا اعتراف کرتے ہوئے ارضم کا کہنا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی تب سے پارٹی چیئرمین کا بیانیہ فوج کے شدید خلاف تھا۔

ارضم جنید نے کہا کہ یاسمین راشد، حسان نیازی، اعجاز چوہدری ہمیں حملہ کرنے کیلئے کور کمانڈر ہاؤس لے گئے۔

مردان میں سانحہ 9 مئی کے دن کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، سابق وزیر عاطف خان کا پولیٹیکل سیکریٹری شرپسندوں کو حملے کیلئے پنجاب رجمنٹ سینٹر لے کر گیا، کینٹ کے اندر گھسنے کے احکامات دیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.