بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس: اسد عمر، علیمہ، عظمیٰ خان کی ضمانت میں توسیع

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ کیس میں قصور وار پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی نے تینوں ملزمان کو گناہ گار لکھا ہے، پولیس کو تفتیش کے لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے، علمیہ خان کی موقع پر موجودگی پائی گئی۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان مقدمے میں نامزد نہیں، بیان دکھائے جائیں جن کی روشنی میں ہمیں قصور وار قرار دیا گیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم ان کو 161 کے تمام بیان دکھا دیتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.