ہفتہ 19؍ رجب المرجب 1444ھ11؍فروری 2023ء

جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے خاتون کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج

کراچی کے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے خاتون کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے خاتون کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی ڈھائی سال قبل شادی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے جناح اسپتال کے گائنںی وارڈ سے خاتون پراسرار طور پر غائب ہوگئی، خاتون اپنے شوہر اور نند کے ہمراہ زچگی کے لیے آئی تھی۔

خاتون کے شوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہوہ اپنی بہن کے ہمراہ بیوی کو لیکر جناح اسپتال کے گائنی وارڈ آیا تھا۔

لاپتا خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ ’مجھے ڈاکٹر بھی ملی تھی جس نے انہیں 3،4 گھنٹے بعد آنے کا کہا، جب وہ دوبارہ گئے تو میری بہن میری بیوی کو اسپتال کے لیبر روم میں چھوڑ کر آئی‘۔

شوہر نے بتایا کہ ’میری بیوی نے میری بہن سے کہا کہ میرے شوہر سے موبائل فون لیکر آؤ، میری بہن مجھ سے موبائل فون لیکر واپس لیبر روم گئی تو بیوی غائب تھی، گائنی وارڈ کی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ ڈاکٹر تو 2 دن سے چھٹی پر ہے‘۔

دوسری جانب صدر پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والی خاتون کے نام سے اسپتال میں کوئی انٹری نہیں ہے، اسپتال کی سیکیورٹی انتظامیہ نے ہمیں سی سی ٹی وی دکھائی ہے جس میں خاتون اسپتال میں آتے ہوئے تو نظر آرہی ہیں لیکن باہر نکلتے ہوئے نظر نہیں آرہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.