پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے والا ملزم زیر حراست

جناح اسپتال کراچی میں خاتون کی لاش چھوڑ کر جانے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی سید اسد رضا کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر جانے والے ملزم جبران کو ڈیفنس سے  حراست میں لیا  گیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا تھا۔

جناح اسپتال سے ملنے والی لڑکی کی لاش کے سلسلے میں پولیس کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا والد بھی پنجاب سے کراچی پہنچ گیا ہے، جس کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے، والد کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا تھا، جہاں کار میں سوار ایک مرد اور ایک عورت لڑکی کی  لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کو اسپتال لانے والی خاتون کی تلاش جاری ہے، مذکورہ کار کرائے پر حاصل کی گئی تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.