رہنما اے این پی امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ جنات کی مدد سے ایک پارٹی اقتدار میں آئی تھی جو دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل وزیراعظم بننا نہیں، بےامنی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہے۔
امیر حیدر کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کا الزام لگانے والے حساب کتاب کرلیں، پھر ہمیں چور کہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کے پی میں بجلی 4 روپے یونٹ بن رہی ہے اور وہی بجلی 40 روپے میں ہمیں واپس ملتی ہے۔
امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ ہمیں بجلی 40 روپے میں دینے والے اصلی چور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک ملک میں دو مختلف پیمانے ہوں۔
رہنما اے این پی کا مزید کہنا تھا کہ پختونوں کی سرزمین پر مزید جنگ برداشت نہیں کریں گے۔
Comments are closed.