جمیکا ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 253 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ یوں ہوم ٹیم، قومی ٹیم پر صرف 36 رنز کی سبقت حاصل کرسکی۔
کپتان کریگ بریتھ ویٹ 97 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ جیسن ہولڈر کی قیمتی نصف سنچری نے ٹیم کا خسارہ ختم کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی 4 اور محمد عباس 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، جہاں ایک مرتبہ پھر فواد عالم 56 رنز بنا کر مردِ بحران ثابت ہوئے جبکہ فہیم اشرف نے 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
Comments are closed.