جمیکا ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 160 رنز بنالیے۔
پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 124 رنز کی برتری حاصل ہے، کپتان بابر اعظم 54 اور فہیم اشرف 12 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 253 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، فواد عالم نے 56 اور فہیم اشرف نے 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
Comments are closed.