جمہوریہ آئرلینڈ کی کابینہ نے 22 اکتوبر سے کورونا وائرس کے حوالے سے نافذ پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمہوریہ آئرلینڈ کے محکمہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 382 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔
ادھر پڑوسی برطانوی صوبے شمالی آئرلینڈ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 6 افراد وبا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Comments are closed.