
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ہار جیت ہوتی ہے اور یہ ہی جمہوریت کا حسن ہے۔
جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ مہنگائی بھی ہے، جس کی ذمہ داری حکومت وقت کو لینی پڑتی ہے، کے پی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے کئی لوگ آزاد امیدوار کے طور پر بھی کھڑے ہوئے، کے پی میں تجربے کی روشنی میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ایسےلوگ بھی لائیں گے جو بتائیں گے پی ٹی آئی حکومت نے کیا کام کیے، ایسے امیدوار ہوں گے جو وزیراعظم کے منتخب ہوں اور پارٹی بیان بھی لے کر چلیں ، ایسے امیدوار ہوں گے جن کی شہرت بھی اچھی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ نون بڑی پارٹی ہے اس سے مقابلہ ہے جبکہ پیپلز پارٹی کوشش کر رہی ہے پنجاب میں کچھ قدم جمائے اور لگتاہے پی پی پچھلے الیکشن سے زیادہ ووٹ لے گی ، پنجاب میں ٹی ایل پی کا ووٹ بینک بھی ہے۔
Comments are closed.