بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جموں کشمیر انتخابات جیتنے کیلئے بی جے پی طالبان کا نام استعمال کرے گی، مفتی محبوبہ

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے افغانستان پر طالبان کے قبضے کا راگ الاپے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محبوبہ نے جموں میں ایک ریلی میں کہا ، “بی جے پی چین کے بارے میں بات نہیں کرے گی جو لداخ میں گھس آیا ہے کیونکہ اس بارے میں بات کرکے ووٹ نہیں ملیں گے۔ بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کیلئے آپ لوگوں کو پاکستان اور طالبان کا نام لے کر خوفزدہ کرنا چاہتی ہے۔

مفتی محبوبہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ یونین ٹیریٹری میں انتخابات لڑیں گی اور وہ اپنی پارٹی کی سابقہ ​​اتحادی بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ہندو نہیں بلکہ ہندوستان اور اس کی جمہوریت خطرے میں ہے۔ پارٹی نے ہندوستان کی آزادی کے بعد کانگریس کی طرف سے کئے گئے تمام “اچھے کاموں” کو خاک میں ملا دیا۔ بی کے پی نے طالبان پر بحث شروع کر دی ہے جبکہ توجہ کسانوں کی تحریک ، مہنگائی اور عوامی اہمیت کے دیگر معاملات پر ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ پچھلے مہینے  مگتی محبوبہ نے کہا تھا کہ بی جے پی افغانستان پر طالبان کے قبضے سے سبق حاصل کرے ، اور خبردار رہے کہ اگر جموں و کشمیر کے باشندوں نے صبر کا دامن چھوڑ دیا تو مرکزی حکومت مرکزی بالکل ختم ہوجائے گی۔

You might also like

Comments are closed.