صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازعہ کا حل ہی علاقائی امن اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
صدر مملکت عارف علوی سے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں زیرتربیت غیرملکی فوجی افسران نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ تباہ کن جنگی حکمت عملیوں کی بجائے عالمی امن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
صدر نے کہا کہ دنیا کی ترجیح اسلحہ پر کھربوں ڈالر کے اخراجات کی بجائے عالمی مسائل سے نمٹنا ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھوک، افلاس اور ناخواندگی جیسے چیلنجز پر ایک کھرب ڈالر سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، یہ انسانیت کے لیے صرف تباہی لاتی ہے۔
صدر مملکت نے کہا جنگوں نے دنیا کے مختلف خطوں میں تباہی مچائی۔ مشرق وسطیٰ اور افریقہ مسلط کردہ جنگوں سے تباہی کا شکار ہوئے۔ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے سے سارک اپنے مقاصد حاصل نہیں کر پا رہی۔
Comments are closed.