بدھ4؍جمادی الثانی 1444ھ28؍دسمبر 2022ء

جموں: بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اب بھی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوج نے جموں میں کارروائی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کے ایم ایس نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے ان تینوں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فوجی نے نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں اس وقت شہید کیا جب وہ جموں کے علاقے سدرہ میں ایک ٹرک میں سفر کر رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.